شاہین آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر

Published On 04 July,2022 03:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا ،آئی جی معظم جاہ انصاری نے شاہین شاہ آفریدی کو ڈی ایس پی کا رینگ لگایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا اعزاری سفیر مقررکردیا گیا ،شاہین شاہ آفریدی کو پشاورپولیس لائنز میں تقریب کے دوران آئی جی معظم جاہ انصاری نے ڈی ایس پی کے رینک لگائے، خیر سگالی سفیر کی تقریب میں آئی جی کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہزاد بنگش اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے رینک لگنے کے بعد پہلا سلیوٹ اپنے والد جبکہ دوسرا سلیوٹ آئی جی خیبر پختونخوا کو کیا، قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اصلی ہیرو ہم نہیں پشاور پولیس کے جوان ہیں ،آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کےانتخاب سے پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، اب پولیس سماج دشمن عناصر کے چھکے چھڑائے گی ،پولیس سربراہ کے مطابق رواں سال کے 6 ماہ میں پولیس کے54افسران اورجوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔