قومی ٹیم آج دوسرا ٹیسٹ ختم ہوتے ہی سری لنکا سے واپسی کیلئے اڑان بھرے گی

Published On 28 July,2022 12:19 pm

گال: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات دوسرا ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی واپسی کا سفر شروع کر دے گی۔

قومی ٹیم آج رات براستہ مالدیپ اور دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے سٹیشنز پر روانہ ہوں گے جبکہ سکواڈ کے اراکین اپنے سٹیشنز پر کل صبح پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز نیدر لینڈز کے خلاف ہے جہاں ٹیم نے تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔

نید لینڈز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا جب کہ قومی سکواڈ کی روانگی اگست کے دوسرے ہفتے شیڈول ہے۔
 

Advertisement