26 گراؤنڈز کی بہتری کیلئے پی سی بی اور سپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ طے

Published On 22 July,2022 06:26 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سینٹرل پنجاب کے 26 کرکٹ گراؤنڈز میں بہتری لانے کے لیے پی سی بی اور سپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔

پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسرار اللہ فیض نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت سینٹرل پنجاب کے 17 کرکٹ گراؤنڈز کے انتظامی امور پی سی بی سنبھالے گا۔

باقی 9 گراؤنڈز پر پی سی بی سپورٹس بورڈز کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گا، معاہدے سے صوبہ پنجاب میں گراس روٹ کرکٹ کو فروغ ملے گا۔
 

Advertisement