پی سی بی کا اعظم خان اور قاسم اکرم کو سی پی ایل کیلئے این او سی دینے سے انکار

Published On 19 August,2022 12:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تاریخوں سے ٹکراؤ کی وجہ سے 2 نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کا این او سی دینے سے انکار کردیا۔

یکم ستمبر سے شروع ہونے والی سی پی ایل میں اعظم خان کو بارباڈوس رائلز اور قاسم اکرم کو سینٹ کِٹس کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب دونوں کھلاڑیوں کو 30 اگست سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کا کہہ دیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم مستقبل کے پلانز کا حصہ ہیں لہذا وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کو ترجیح دیں۔