پاکستان انگلینڈ ہوم سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

Published On 31 August,2022 04:12 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان انگلینڈ ہوم سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز 20 تا 25 ستمبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ہو گا، ہوم سیریز کیلئے شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر ایک ٹکٹ بک کرایا جاسکتا ہے، بچوں کیلئے بذریعہ ب فارم ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں، انگلش ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق کراچی میں ٹکٹ کی قیمت 250 سے 1500 روپے مقرر ہے، لاہور میں ٹکٹ 500 سے 3 ہزار روپے میں دستیاب ہونگے۔