انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20: پی سی بی کا گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

Published On 28 August,2022 06:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ 20 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے پی سی بی نے فلڈ ریلیف فنڈ میں زیاد سے زیادہ شائقین کو ٹکٹیں خرید کر سٹیڈیم آنے کی اپیل کر دی ہے۔

انگلینڈ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔

 

 

Advertisement