میزبانی کی باری ہماری، بھارت کو پاکستان میں ہی آکر کھیلنا ہوگا: پی سی بی

Published On 27 September,2022 09:13 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی پیشکش مسترد کردی۔

پی سی بی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی بورڈ میں پاک بھارت سیریز کروانے کی بات کی، یہ ایک غیر رسمی بات تھی اور پیش کش اس وقت قبول نہیں کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہی پاک بھارت سیریز کی پہلے میزبانی کرے، سیریز کی میزبانی کی باری بھی پاکستان کی ہے اور بھارت کو پاکستان آکر ہی کھیلنا ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ای سی بی کی پیشکش میں بی سی سی آئی نے بھی عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔