'میں بالکل ٹھیک ہوں'، قومی کرکٹر عثمان شنواری کا انتقال کی خبروں پر ردعمل

Published On 25 September,2022 07:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران مقامی کرکٹر کے انتقال کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کو اپنی خیریت سے متعلق ٹوئٹ کرنا پڑ گیا۔

خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ میچ کے دوران مقامی کرکٹر 46 سالہ عثمان شنواری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا کہ کہیں فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اس سارے معاملے پر عثمان خان شنواری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کر سہارا لینا پڑ گیا اور انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر ہے، میری پوری فیملی کو لوگ کالیں کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے درخواست کی کہ اتنی بڑی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں، شکریہ!۔
 

Advertisement