لاہور میں میچ، مقامی کرکٹر عثمان شنواری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Published On 25 September,2022 06:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ میچ کے دوران مقامی کرکٹر عثمان شنواری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں کو آپریٹ ویٹرن لیگ کا میچ ہو رہا تھا جس دوران 46 سالہ عثمان شنواری میدان میں فیلڈنگ کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق عثمان شنواری کی تدفین کر دی گئی، کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement