پاکستان پولو ٹیم ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئی

Published On 13 September,2022 08:32 am

لاہور(دنیا نیوز) پاکستان پولو ٹیم ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئی، پولو ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

قومی ٹیم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچے پر پرتباک استقبال کیا گیا، پولو ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 2 میچ ہرا کر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا، پولو ورلڈ کپ اکتوبر کے آخری ہفتہ میں امریکہ میں ورلڈ کپ کھیلے گی۔

پاکستان پولو ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم نے ایونٹ میں شرکت کی ، کوالیفائی راؤنڈ کے مین آف میچ حمزہ مواز رہے، ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دنیا کی بہترین 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، آسٹریلیا، ارجنٹینا، امریکہ، چلی، پاکستان ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں، باقی تین ٹیموں کا ابھی فیصلہ ہونا ہے۔

حمزہ مواز کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کے اعتراض پر کوالیفائی رائونڈ لندن سے سائوتھ افریقہ منتقل کیا گیا، کرونا کی وجہ سے سائوتھ افریقہ کوالیفائی راؤنڈ میں شرکت نہیں کر سکا۔

ٹیم کے دوسری کھلاڑی راجہ ندیم نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کریں گے، کوالیفائی رائونڈ سے ایک ماہ قبل سرگودھا میں ایسوسی ایشن نے کیمپ لگایا تھا جس کی وجہ سے اچھا کھیل پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولو ورلڈ کپ میں ابتدائی رائونڈ میں چار ٹیموں پر مشتمل دو پول بنائے جائیں گے، دونوں پول سے ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔