لاہور: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر بھانجے نے ماموں، ممانی اور کزن کو چھری کے وار کے بعد قتل کر دیا۔
تہرے قتل کی واردات کا افسوسناک واقعہ مغلپورہ کے علاقے گجر چوک میں پیش آیا ہے جہاں بھانجے نے ماموں،ممانی اور کزن کو قتل کر دیا، مقتولین کی شناخت ثاقب، مریم اور 15 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے، تہرے قتل کی واردات نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزم شان نے پراپرٹی کے تنازع پر تینوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ہے، قتل کرنے میں ملزم کیساتھ تین اور افراد بھی شامل تھے۔ ملزم نے رسیوں کیساتھ ہاتھ پاؤں باندھ کے قتل کیا۔