کراچی: سوشل میڈیا پر وائرل ڈکیتی کی ویڈیو پر پولیس کا ایکشن، ملزم گرفتار

Published On 05 September,2022 09:59 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ڈکیتی کی ویڈیو پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کے مطابق میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری سے لوٹ مارکرنے والے گرفتار ملزم کی شناخت سہیل مسیح کے نام سے ہوئی، ساتھی عدنان البرٹ فرار ہوگیا، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، ایک گرینیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دہشتگردی اور ڈکیتی کے مقدمات قائم کر دیئے، ڈکیتی کی ویڈیو ایک شہری نے موبائل فون سے بنائی تھی، واقعہ کی رپورٹ کسی بھی شہری کی جانب سے درج نہیں کرائی گئی، مقدمہ سرکار ی مدعیت میں شارع نور جہاں تھانے میں درج کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ کراچی پولیس چیف نے تفتیشی ٹیم کیلئے 50 ہزار روپے، تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
 

Advertisement