بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے ،ثقلین مشتاق

Published On 24 September,2022 02:47 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، بار بار مڈل آرڈر پر بات کر کے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔

انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ پاکستان جیتے ، یہ قدرت کا نظام ہے کبھی جیتیں گے کبھی ہاریں گے، یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، پاکستانی کپتان اور کوچ کھلاڑیوں کا حوصلہ نہیں بڑھائیں گے تو ان کو اعتماد کیسے ملے گا؟

انہوں نے کہا کہ بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے، ہمارے باؤلرز نے کافی غلطیاں کیں، ہمارا پلان اچھا نہیں تھا۔

ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔
 

Advertisement