خود غرض کھلاڑی، کیوں نہ بابر رضوان سے جان چھڑا لی جائے؟ شاہین کا طنز

Published On 23 September,2022 11:52 am

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان پر تنقید کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں اتنے خودغرض کھلاڑی ہیں، اگر صحیح کھیلتے تو 15 اوورز میں ہی سکور مکمل ہوجانا چاہیے تھا لیکن یہ آخری اوور تک لے گئے، میرے خیال سے اس پر تحریک نہ چلائی جائے؟

شاہین نے طنزیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بابر اور رضوان سے جان چھڑالی جائے۔

تنقید کرنے والوں کو سنانے کے بعد شاہین نے لکھا کہ مجھے اس بہترین ٹیم پر فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تصویر بھی شئیر کی۔
 

Advertisement