لاہور:(ویب ڈیسک) تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر انگلش قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان اننگز
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 23, 2022
222 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کپتان 8 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر ٹاپلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 8 رنز بناکر ٹاپلی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
حیدر علی پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو کہ صرف 3 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے جبکہ افتخار احمد بھی صرف 6 رنز پر کرن کی گیند پر ٹاپلی کے ہاتھوں کیچ کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
خوشدل شاہ نے پاکستانی اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر وہ زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے اور 2 چھکوں، 1 چوکے کی مدد سے 21 گیندوں پر29 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی اور عادل رشید کا شکار بنے، عثمان قادر صفر جبکہ حارث رؤف4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3، عادل رشید نے 2، ریسی ٹاپلی اور سیم کرن نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس طرح قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، شان مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 4 چھکوں، 3 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ اننگز
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 23, 2022
مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور ول جیکس نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد حسنین نے پہلا اوور کرایا۔شروع میں دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی کوشش کی، تاہم تیسرے اوورز کی پہلی گیند پر حسنین نےفل سالٹ کو پویلین بھیجا، انہوں نے 6 گیندوں پر آٹھ سکور بنائے۔
ون ڈاؤن آنے والے ڈیوڈ ملان اور ڈیبیو کرنے والے وِل جیکس نے سکور کو آگے بڑھایا اور چند خوبصورت شاٹس کھیلے، تاہم ساتویں اوورز میں لیگ سپنر عثمان قادر کی گیند پر ڈیوڈ ملان حیدر علی کو کیچ دے بیٹھے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر 15 گیندوں پر 14 سکور بنا سکے، 9 ویں اوورز میں ایک مرتبہ پھر وکٹ عثمان قادر کے حصے میں آئی، وِل جیکس کو 82 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا، انہوں نے 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔
چوتھی وکٹ کے لیے بین ڈکٹ اور ہیری بروک قومی ٹیم کا بھرکس نکال دیا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 69 گیندوں پر 139 رنز کی شراکت داری بنائی۔
ہیری بروک نے 35 گیندوں پر 81 کی طوفانی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے، جبکہ بین ڈکٹ نے 42 گیندوں پر 69 سکور بنائے، ان کی اس باری میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے۔
مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، عثمان قادر نے دو شکار کیے جبکہ محمد حسنین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
پاکستان پلیئنگ الیون
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 23, 2022
دوسرے ٹی 20 کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین شامل تھے۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
— England Cricket (@englandcricket) September 23, 2022
انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، انگلش پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ریسی ٹاپلی، مارک ووڈ، لیام ڈاسن اور عادل رشید شامل تھے۔
بابر اعظم
ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کی پچ بھی اچھی لگی رہی ہے، 150 سے لیکر 180 سکور ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، میری باڈی اچھا محسوس کر رہی ہے لیکن مسلسل میچز کھیلنا آسان نہیں ہے۔
معین علی
مہمان ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ ہم ٹاس جیتے تو پہلے بولنگ کرتا، حریف ٹیم کے خلاف بڑا سکور کریں گے، اس کے بعد جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، گزشتہ روز ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، آخری دس اوور زیادہ اچھے نہیں تھے لیکن شاہینوں نے غیر معمولی طور پر اچھا کھیلا۔