لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ سے قبل ٹیمیں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا اور اس دوران شہر کا موشم خوشگوار رہے گا جبکہ میچ کل یعنی بدھ کی شب کھیلا جائے گا۔
ٹریننگ کے اوقات درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 جبکہ کم سے کم 27 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔
دوسرے مرحلے میں لاہور میں 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، کل کے بعد چھٹا ٹی 20 میچ 30 ستمبر جبکہ 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
تاہم دوسرے مرحلے کے تینوں میچز کے ٹکٹ کافی پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے،قذافی سٹیڈیم میں تین میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئی ہیں۔