ویمن ایشیا کپ میں بڑا اپ سیٹ، پاکستان کو بے بی ٹیم تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست

Published On 06 October,2022 12:15 pm

سلہٹ: (ویب ڈیسک) ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جس میں بے بی ٹیم تھائی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف تھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے حاصل کرلیا۔

تھائی لینڈ کی جانب سے نتھا کان چمپن 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی ندا ڈار اور طوبیٰ حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سدرہ امین نے 54 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے اس سے قبل گرین شرٹس ملائیشیا اور بنگلادیش کو ہرا چکی ہیں۔