پی جے ایل کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نے گوجرانوالا جائنٹس کو ہرا دیا

Published On 07 October,2022 12:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی جے ایل کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نے گوجرانوالا جائنٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے والی لیگ کے افتتاحی میچ میں مردان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، گوجرانوالا جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 131رنز بنائے، اوپنر عزیر ممتاز نے 54 رنز بنائے، ایمل خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں مردان واریئرز نے 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، جارج تھامس نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہ زیب نے خان 45 رنز بنائے، شاندار اننگز پر تھامس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔
 

Advertisement