لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنائے ، ابراہیم زدران 32 اور عثمان غنی 30 سکور کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازائی 7، رحمان اللہ گُرباز 10، نجیب اللہ زدران 13، محمد نبی 3 ، عظمت اللہ عمرزئی 8 ، راشد خان 0، مجیب الرحمان 0، فضل حق فاروقی 0 پر آؤٹ ہوئے۔
سام کرن نے 10 رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔ مارک ووڈ اور بین سٹوکس کے حصے میں 2.2 وکٹیں آئیں۔
انگلینڈ نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، لیام لونگسٹون 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، جوز بٹلر 18، الیکس ہیلز 19، ڈیوڈ مالان 18، بین سٹوکس 2، ہیری بروک 7 سکور بنا سکے، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد، محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔