لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جبکہ آئرلینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں بارش سے میچ متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے سبب ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس دے دیے گئے۔
— ICC (@ICC) October 28, 2022
بارش کے باعث آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس دے دیئے گئے۔
— ICC (@ICC) October 28, 2022
اس نتیجے کے بعد گروپ ون میں اس وقت نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا 3 ،3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
— ICC (@ICC) October 28, 2022
سری لنکا اور افغانستان 2،2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔