اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگا گوا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی بظاہر پاکستان کو ایک پیغام بھی دیا کہ "اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا"۔
بعد ازاں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کو ٹوئٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں لیکن ہمارے پاس کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے اور ہم پاکستانیوں کو مضحکہ خیز عادت ہے کہ وہ اچھی واپسی کرتے ہیں"۔
We may not have the real Mr Bean, but we have real cricketing spirit .. and we Pakistanis have a funny habit of bouncing back
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 27, 2022
Mr President: Congratulations. Your team played really well today. https://t.co/oKhzEvU972
شہباز شریف نے ساتھ ہی زمبابوے کے صدر کو پاکستان کے خلاف جیت پر مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم اچھی کھیلی۔