ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز کی اضافی ٹکٹس جاری

Published On 29 October,2022 10:12 am

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز کی اضافی ٹکٹس جاری کردیں۔

پاکستان نیدرلینڈز اور بھارت جنوبی افریقہ کے میچ ڈے کی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں، یہ میچز پرتھ سٹیڈیم میں کل کھیلے جانے ہیں۔

6 نومبر کو ایم سی جی میں بھارت زمبابوے میچ کے سٹینڈنگ روم کی ٹکٹس فروخت کے لیے جاری کردی گئی ہیں جبکہ 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کی بھی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں۔

منتظمین نے کہا ہے کہ اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچ دیکھ سکیں، ٹکٹ کی مالیت 20 آسٹریلوی ڈالر ہے اور ٹکٹس پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فروخت ہوں گی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کی بھی ٹکٹس اب تک دستیاب ہیں جو 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، منتظمین کے مطابق پاکستان بھارت میچ 90293 تماشائیوں نے دیکھا جبکہ ایم سی جی میں ایک اور فل ہاوس کی توقع ہے۔
 

Advertisement