پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان

Published On 01 November,2022 09:41 pm

لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے لئے پنڈی سٹیڈیم میں 250 اور 500 روپے ٹکٹ مقرر کی گئی ہے۔

پانچوں روز کے ٹکٹ مقرر کردہ ریٹ پر مل سکیں گے،پنڈی سٹیڈیم داخلے کے لیے آن لائن ٹکٹس دستیاب ہونگے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم ستمبر کو شروع ہوگا۔