لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹ سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گروپ 2 اور میگا ایونٹ کا 30واں میچ جنوبی افریقا اور بھارت کے مابین کھیلا گیا۔
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 30, 2022
بھارت اننگز
پاکستان کے روایتی حریف بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 133 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ کپتان روہت شرما نے 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز بنائے۔
لونگی نگیدی نے سب سے زیادہ 4 جبکہ وین پارنیل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اینرک نورٹیج نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
جنوبی افریقا اننگز
134 رنز کا ہدف پروٹیز نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ڈیوڈ ملر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی اننگز کھیلی کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ارشدیپ سنگھ نے 2، ہاردیک پانڈیا، محمد شامی اور ایشون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
فاتح ٹیم کے لونگی نگیدی کو میچ میں 4 وکٹ لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ بھارت کی ہار کے بعد پاکستان کے سیمی فائںل میں پہنچنے کے امکانات پہلے سے مزید کم ہوگئے ہیں۔