پرتھ: (ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیدرلینڈز کی اننگز
پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔
Clinical bowling display
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2022
We are set a target of 92 #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #NEDvPAK pic.twitter.com/Nv2g8rX9zm
17 اوورز میں نیدرلینڈز نے 6 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز سکور کئے، شاہین، حارث اورنسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی، اس کے علاوہ شاداب خان نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے بیس ڈی لیڈ کی جگہ آنے والے ٹام کوپر کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز
جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13.5 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
Pakistan earn a six-wicket win over the Netherlands #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #NEDvPAK pic.twitter.com/wM2AQ2svVq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2022
پاکستان کے کپتان بابر اعظم ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نروس ففٹی کا شکار ہو کر 49 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود 12 سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 6 اور شاداب خان 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے 2 جبکہ پاؤل وین میکرن نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک میچ جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم
کپتان بابراعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف
One change to our playing XI as Fakhar Zaman comes in place of Haider Ali #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #NEDvPAK pic.twitter.com/1ZhQ19FDk1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2022