پرتھ: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز رفتار باؤنسر سیدھا نیدر لینڈز کے بیٹر کی آنکھ پر جا لگا۔
پرتھ کے واکا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے چھٹے اوور میں نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔
پاکستان باؤلر حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لئے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔
حارث رؤف کی تیز رفتار گیند ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی کو لگی جس کے باعث دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
Haris Rauf s nasty delivery hits Bas de Leede on the grille in front of the nose.
— Trending Vibes (@Trending_Vibez) October 30, 2022
Looks like there s a cut on his face, just under his left eye and he is retired hut #T20WorldCup #PAKvsNED #NEDvPAK #PAKvNED #T20WC2022 #ZIMvsBAN #ZIMvBAN #INDvsSA #T20WorldCup2022 pic.twitter.com/cur4qekghn