برسبین:(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، اوپنر نجم الحسین شنتو 71 بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، نورالحسن اور یاسر علی ایک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کے رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزارآبانی نے دو، دو جبکہ سکندر رضا اور شان ولیمز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم شان ولیمز کی شاندار اننگز کی بدولت زمبابوین ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو ٹف ٹائم دیا، ولیمز نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ مصدق حسین اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔