لاہور:(ویب ڈیسک) حال ہی میں چلنے والی علیحدگی اور طلاق کی افواہوں کی گونج میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سرپرائز دے دیا۔
جیسا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ممکنہ طلاق کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، افواہیں شروع ہونے کے بعد پہلی بار سٹار سپورٹس پلیئرز کو ایک ساتھ دکھائے جانے والا کلپ منظر عام پر آیا ہے۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر نے مبینہ طور پر 12 سال کی شادی کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس معاملے پر خاموشی نہیں توڑی ہے۔
جہاں مداحوں اور فالوورز کو بے تابی سے حقیقت کا انتظار ہے، وہیں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ثانیہ اور شعیب کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں جلد ہی پاکستانی سٹریمنگ پلیٹ فارم کے لیے ایک ساتھ ایک ٹیلی ویژن شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے اور ویڈیو شو کے سیٹ کی ہے۔
کچھ مداحوں نے ثانیہ اور شعیب کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونے کی خواہش ظاہر کی، جب کہ کچھ نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں ان کے شو کی تشہیر کے لیے ایک پبلسٹی سٹنٹ ہیں۔