پیرس اوپن ٹینس: نوواک جوکووچ مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 02 November,2022 12:41 pm

پیرس (ویب ڈیسک) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس پلیئر، سابق عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے دوسرے رائونڈ میں امریکی حریف میکسم کریسی کو شکست دی۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 35 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائی بریک پر 6-7(1-7) اور4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ روس کے کیرن خچانوف سے ہوگا۔