امید ہے ٹیسٹ سیریز میں تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلیں گے :نسیم

Published On 29 November,2022 01:33 pm

راولپنڈی : (دنیا نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ امید ہےکہ ٹیسٹ سیریز میں تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلیں گے ۔

 

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں جس طرح کا مقابلہ ہوگا اس کے مطابق کھیلیں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ میں کنڈیشنز کا کافی فرق ہے، ٹیم کی ضرورت کے مطاق کھیلنے کی کوشش کروں گا، انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ بھی جارحانہ کھیلاتا ہے، یہ ان کا مائنڈ سیٹ ہے، کوشش ہو گی جس طرح وہ کھیلتے ہیں اس لحاظ سے بولنگ کریں۔ سیریز میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق نئی گیند کو استعمال کروں گا ۔

نسیم شاہ نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کا اس عمر میں بھی ٹیسٹ کھیلنا شاندار ہے، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا جو کہ خوش آئند ہے ۔