قومی بیٹر شان مسعود آئندہ سال دلہا بننے کیلئے تیار

Published On 27 November,2022 04:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود آئندہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال کے پہلے ماہ کے دوران ان کی شادی ہو گی، 21 جنوری 2023ء کو پشاور کی رہائشی میشے خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے۔

یاد رہے کہ 33 سالہ شان مسعود 14 اکتوبر 1989ء کو کویت میں پیدا ہوئے، انہوں نے پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈیز اور 19 بین الاقوامی ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔

شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔ قومی کرکٹر شان مسعود کی بہن جو ان سے بڑی تھیں گزشتہ سال ان کا انتقال ہوا تھا، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی علی بیرسٹر ہیں، شان مسعود کی میشے خان سے شادی ان کی پسند سے ہو رہی ہے۔