حارث رؤف کا اظہر علی کو باؤنسر، گیند ہیلمٹ پر جا لگی

Published On 27 November,2022 12:23 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی کروائی گئی گیند اظہر علی کے ہیلمٹ پر جا لگی۔

اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے پر قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے اظہر علی کا معائنہ بھی کیا، حالت سنبھلنے پر کرکٹر نے پھر سے پریکٹس شروع کر دی۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ چکی ہے، جو ایک روز آرام کے بعد اپنی کرکٹ سرگرمیاں شروع کرے گی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔

انگلش کرکٹ ٹیم اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔