لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کی شادی سے متعلق فاسٹ باؤلر حسن علی اور کپتان بابر اعظم نے سنجیدگی سے سوچنا شروع کردیا۔
ہوا کچھ یوں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران حسن علی اور بابر اعظم کی گپ شپ کر رہے ہیں اور کسی نے سوال پوچھا کہ پلیز مجھے بھی بتا دیں کہ آپ دونوں میں ایسی کون سی بات ہورہی ہے جو بابر اعظم کی ایکسپریشن ہی چینج ہو گئے۔
— Hassan Ali (@RealHa55an) November 22, 2022
حسن علی نے جواب دیا کہ اصل میں ہم شاداب کی شادی کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے اور بابر نے کہا کہ وہ نہیں ہونی۔
فاسٹ باؤلر کے دلچسپ جواب پر نائب کپتان بھی خاموش نہ رہ سکے اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ لوگوں کو بھی لگتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوگیا ہوں، سب میرے سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی میں بچہ ہوں۔
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 22, 2022
شاداب خان کے دلچسپ جواب پر ٹوئٹر صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے اور ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔