بین سٹوکس کا پاکستان پہنچتے ہی زبردست بیان، عوام کے دل جیت لیے

Published On 27 November,2022 04:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) 17 سال بعد دورہ کرنے والی انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے پاکستان پہنچتے ہی زبردست بیان دیکر عوام کے دل جیت لیے

یاد رہے کہ پاکستان پہنچنے سے قبل میڈیا گفتگو کے دوران انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم نے کئی برسوں سے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے، ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی۔ میں پاکستان کبھی نہیں گیا، سنا ہے وہاں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے، پاکستان کا دورہ پہلی بار کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ برصغیر میں رہنے والوں کی زندگی میں کرکٹ بہت اہم کھیل ہے اور ہم بھی وہاں کھیلنے کے منتظر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انگلش کپتان نے لکھا کہ ہائے پاکستان۔

ان کی جانب سے کیا گیا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جہاں پر تمام پاکستانیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔