کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کچھ جذباتی ہو گئے اور ان کی آواز بھرا گئی جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئر اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
Azhar Ali addresses press conference at National Bank Cricket Arena, Karachi.#PAKvENG https://t.co/D0uUC3qOFI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2022
قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ سپورٹ کرتے رہیں۔
Congratulations on a wonderful career, @AzharAli_
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2022
Read more: https://t.co/1yhv9Y7BXP pic.twitter.com/TRCkqv9Gom
اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔