کراچی: (ویب ڈیسک) قومی اوپنر بلے باز امام الحق نے پنڈی ٹیسٹ سے متعلق کہا کہ انگلش کرکٹرز نے پہلے روز 500 کر دیئے ان کو تو مارنے کا دل کر رہا تھا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ جب میچ ہار جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ پلان نہیں بنایا گیا لیکن پلان ضرور بنایا گیا اس پر صیح عمل نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا موسم گرم ہے اور کراچی کی پچ ملتان جیسی لگ رہی ہے، پچ پر تھوڑے رف پیچیز نظر آرہے ہیں یہ پچ اسپن کو سپورٹ کرے گی، آخری ٹیسٹ کی جیت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری میں مدد دے گی، جو غلطیاں کیں کوشش ہوگی کہ اس کو نہ دہرائیں۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ پنڈی میں انگلش کرکٹرز نے پہلے روز 500 کر دیئے ان کو تو مارنے کا دل کر رہا تھا، ہم نے دونوں ٹیسٹ میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے شکست ہوئی، اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور سخت میٹنگ بھی ہوتی ہے۔
فٹبال ورلڈکپ سے متعلق سوال پر قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سب رونالڈو کے فینز ہیں جس پر دکھ ہوا، ٹیم میں میسی کے فینز کم ہیں۔