ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دئیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے سے پہلے آخری اوور میں سعود شکیل 94 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ مارک ووڈ کی ایک گیند سعود شکیل کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹوں کے پیچھے گئی جسے اولی پوپ نے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کر لیا۔
انگلش باؤلر، وکٹ کیپر اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی تاہم امپائر علیم ڈار نے فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا، تھرڈ امپائر نے کئی بار ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیا۔
سعود شکیل کو آؤٹ قرار دئیے جانے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر اسے متنازع کیچ قرار دیکر کہا گیا کہ شک کا فائدہ بیٹر کو جانا چاہیے تھا۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا اولی پوپ نے کلین کیچ لیا؟
Was that a clean catch by Pope? #PAKvENG
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 12, 2022
پاکستان کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے بھی سعود شکیل کو آؤٹ قرار دئیے جانے کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ میرے خیال سے یہ آؤٹ نہیں تھا۔
Shocking decision @saudshak wasn’t out in my opinion #PakvsEng2022
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) December 12, 2022
خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو26 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سریز میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
What s your call on that catch #PAKvENG
— Islamabad United (@IsbUnited) December 12, 2022
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) December 12, 2022