برسبین: قومی خواتین کرکٹرز نے ایک روز آرام کے بعد ٹریننگ شروع کر دی

Published On 08 January,2023 06:27 pm

برسبین: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا ویمن سیریز کے سلسلہ میں برسبین پہنچنے والی قومی خواتین کرکٹرز نے ایک روز آرام کے بعد ٹریننگ شروع کر دی۔

بسمہ معروف کی قیادت میں قومی کرکٹرز کل سے نیٹ پریکٹس شروع کریں گی، پاک آسٹریلیا 3 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریز باقاعدہ طور پر 16 جنوری سے شروع ہو گی۔

دوسری جانب آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں لیکن نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث سیریز کے دوران ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی جبکہ 13 رکنی اسکواڈ میں ڈارسی براؤن، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ اور جس جوناسن سمیت الانا کنگ، فوبی لچفیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گی۔