پہلی مرتبہ امریکی کرکٹ ٹیم پاکستان کی لیگ فرنچائز سے سیریز کھیلنے کیلئے تیار

Published On 20 January,2023 09:32 am

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی مائنر لیگ کرکٹ کی ٹیم ’ہیوسٹن ہریکینز‘ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق امریکی مائنر لیگ کرکٹ کے سنٹرل ڈویژن میں کھیلنے والی ہیوسٹن ہریکینز کے دورہ پاکستان کا نظر ثانی شدہ پروگرام جاری کردیا گیا۔

مہمان ٹیم پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 28 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 29 جنوری کو ہو گا، یہ پہلا موقع ہو گا جب ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کوئی ٹیم لیگ کی کسی فرنچائز سے مقابلہ کرے گی۔
 

Advertisement