کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوئی تو سوچوں گا: انضمام الحق

Published On 19 January,2023 11:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

لاہور میں ایک نجی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ، اگر کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوگی تو دیکھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر پریشر ہو تو اس کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے، بابرکی تین فارمیٹ میں پرفارمنس بہترین ہے، اس پر پریشر نہیں ہے لیکن کپتانی وقت کے ساتھ ہی آتی ہے، بابرکو مزید کپتانی کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ ہی پاکستانی ٹیم کا حل نہیں، پاکستانی کوچز بھی اچھے ہیں، میرے دور میں مکی آرتھر نے بہت اچھا کام کیا تھا اور اب ہمارے کوچز ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انضمام الحق ماضی میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں۔
 

Advertisement