شاداب خان کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا

Published On 17 January,2023 11:23 pm

لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا انگلش کرکٹ کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ ہو گیا۔

شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی ویٹیلیٹی بلاسٹ کے مکمل سیزن کے لیے انگلش کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

سسیکس کاؤنٹی کے بولنگ کوچ جیمز کرٹلی کا کہنا ہے کہ شاداب پوری دنیا میں کھیلتے ہیں وہ ہر موقع پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، شاداب خان کی وجہ سے ہمارے مڈل آرڈر کے تجربے میں اضافہ ہو گا ۔

دوسری جانب پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان آل راؤنڈ شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے انگلینڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے ، علم ہے کہ مشتاق احمد سسیکس میں لیجنڈ ہیں، اب ان کی طرح یہاں کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے۔