کرکٹ میں سرفراز جیسا کم بیک بہت کم دیکھا ہے: وسیم اکرم

Published On 17 January,2023 11:07 am

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سرفراز احمد جیسا کم بیک بہت کم دیکھا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے کرکٹ میں سرفراز احمد جیسا کم بیک بہت کم دیکھا، وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹیموں میں جگہ کیلئے مقابلے کی فضا ہمیشہ خوش آئند ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں پرفارم کرتے ہیں تو ان پر پرفارمنس کیلئے دباؤ ہوگا، ایک ہی ہو گا تو سہل پسندی کا شکار ہوسکتا ہے، اس میں کراچی لاہور کی بات نہیں پاکستان کیلیے ایک مثبت چیز ہے۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ جب وہ کپتان تھے تب بھی شہروں کو دیکھنے کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرتے تھے، میں سب کو جانتا ہوں ان کے ذہن میں بھی یہ بات نہیں آتی، اس سوچ کو ختم کرنا چاہیے کہ کون کس شہر سے ہے۔