برسبین: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کو بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی، قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار 59 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
میزبان آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا ہدف 29 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا، فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔
تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 جنوری کو برسبین میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں ہو گا، ٹی 20 سیریز 24 جنوری سے شروع ہو گی۔