لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے اختتام پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کے جلد واپس فارم میں آنے کیلئے پر اعتماد ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اپنے الوداعی پیغام میں سابق کپتان نے قومی کرکٹر فخر زمان اور محمد رضوان کی اچھی بیٹنگ پر اظہار مسرت کیا، جبکہ کیویز بیٹر گلین فلپس کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا لپ فلپس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہم سے فتح چھین لی۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 13, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بطور چیف سلیکٹر اپنی ذمہ داری کا بھرپور لطف اٹھایا، امید ہے کہ اپنے دلیرانہ فیصلوں کے باعث مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا ہوں گا، میں ہمیشہ کسی بھی مدد کے لئے حاضر رہوں گا۔