کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز کی سیریز ختم ہوتے ہی محمد رضوان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے ڈھاکہ چلے گئے۔
سیریز ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سٹیڈیم سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئی جبکہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی کل دوپہر اپنے شہروں کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے وطن نہیں بلکہ بھارت روانہ ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکا روانہ ہوگئے ہیں۔محمد رضوان بھی سٹیڈیم سے ڈھاکا جانے کیلئے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔