کراچی: (ویب ڈیسک)قومی بلے باز فخر زمان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سینچری بنانے والے 11 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 33 سنچریز سکور کی گئیں، پہلی سنچری ظہیر عباس نے 1983 میں بنائی تھی اور ان کا اسکور 113 رنز تھا،فخر زمان اس سٹیڈیم میں ایک روزہ میچ میں سینچری بنانے والے 11 ویں کھلاڑی بن گئے۔
.@FakharZamanLive brings up a brilliant – his 8th in ODI cricket #PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/o1c5Sn0Gq3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 13, 2023
اس سے قبل سلمان بٹ نے 2008 اور 2009 میں، محمد یوسف نے 2002 اور 2004 نے دو دو بار سنچریز بنائیں جب کہ عامر سہیل 1996، انضمام الحق 2004، کامران اکمل 2005، یونس خان 2008، شعیب ملک 2008 اور بابر اعظم 2019 میں ایک ایک بار سینچری بناچکے ہیں۔