لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بولنگ کوچ بنائے جانے کی افواہوں کی وضاحت کردی۔
سابق کپتان وقار یونس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹ میں ایک پیغام میں لکھا کہ میرے پاکستان کے بولنگ کوچ بننے کے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
Lots of speculation around me taking on the bowling coach roll of Pakistan team. Let me be very clear I have not approached and I have no intentions of taking taking that job #ThankYou
— Waqar Younis (@waqyounis99) January 17, 2023
انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دوں نہ مجھ سے کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی میرا یہ عہدے لینے کا کوئی ارادہ ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2022 میں آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کو پاکستان کا بولنگ کوچ تعینات کیا گیا تھا جس کا معاہدہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی پورا ہو گیا۔