لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر آسٹریلوی چینل کو شٹ اپ کال دی ہے۔
آسٹریلیا کے سپورٹس چینل فوکس نیوز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چینل کو شٹ اپ کال دی اور ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی نے کہا کہ ہمارے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو ان غیر مصدقہ اور سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کرنا تھا، بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 17, 2023
خیال رہے کہ فوکس کرکٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل بابر اعظم سے منسوب ایک مبینہ جعلی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بابر اعظم کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ گفتگو کو دکھایا گیا ہے، تاہم اس کے فوری بعد ہی ادارے نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔