کھلاڑیوں کی سلیکشن، بابر اعظم جو فیصلہ کرینگے من و عن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

Published On 10 January,2023 10:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلے کرنے کے مکمل اختیارات دے دئیے۔

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو پیغام بھجوایا جس میں کہا گیا کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے، جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں کہ وہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوسکتا اسکو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے۔

نجم سیٹھی نے پیغام میں کہا کہ آپ جو فیصلہ کرینگے ہم سب اسکو من و عن قبول کرینگے ، آپ کے فیصلوں میں کوئی بھی عمل دخل نہیں کرے گا۔

چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں ہماری خوش قسمتی ہے آپ ہمارے کپتان ہیں۔

گزشتہ دنوں بابر اعظم نے سکواڈ اور شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے متعلق لاعلمی اور ناراضگی کاا اظہار کیا تھا۔
 

Advertisement