بگ بیش : سکارچرز اور برسبین اپنے اپنے میچز میں کامیاب

بگ بیش : سکارچرز اور برسبین اپنے اپنے میچز میں کامیاب

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ سکارچرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 13 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے 48 ویں میچ میں سٹرائیکرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17اوورز میں 92 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، سکارچرز نے 93 رنز کا ہدف 11.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پرباآسانی حاصل کیا۔

برسبین میں کھیلے گئے 49 ویں میچ میں ہیٹ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بنا سکی۔